چین کے صدر شی جن پنگ گزشتہ روزاپنے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ چینی صدر اور شاہ سلمان نے تلواریں لہرا کرثقافتی رقص بھی کیا ۔
استقبال کے موقع پر ریاض میں موجود مرحبا پیلس میں ایک
تقریب منعقد کی گئی جہاں شاہ سلمان نے چینی صدر کے ساتھ مل کرتلواروں کو ہوا میں لہرا کرسعودی عرب کا ثقافتی رقص کیا جسے عربی میں ال اردھا بھی کہا جاتا ہے۔
چینی صدر کے اس دورے کے موقع پر شاہ سلمان کے تحفہ کے طور پر شی جن پنگ کو المرحبا پیلس کا ماڈل بھی پیش کیا۔